وزیر اعظم نے کتنے جانوروں کی قربانی دی؟

وزیر اعظم نے کتنے جانوروں کی قربانی دی؟
پبلک نیوز : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے نتھیا گلی میں دو بیلوں کی قربانی دی، پبلک نیوز کو جانوروں کی فوٹیج موصول ہوگئی۔ قربانی کے بعد دونوں بیلوں کا گوشت پیکٹ بناکر غرباء و محنت کشوں میں تقسیم کیا گیا۔ 400 کے قریب گوشت کے پیکٹ مقامی لوگوں میں ہی تقسیم کیے گئے۔ گورنر شاہ فرمان نے بھی ایک بیل اور ایک بیل کی قربانی دی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی بیلوں کا گوشت ہی کھایا۔ وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی میں نماز عید ادا کی ، ان کے ساتھ ذاتی عملہ اور سیکیورٹی سٹاف نے بھی نماز عید ادا کی، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی دعاؤں میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کو مانگا.موسم کی خرابی کےپیش نظر وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز ہیلی کاپٹر کے بجائے براستہ سڑک نتھیا گلی پہنچے،وزیراعظم عید کے تینوں دن نتھیا گلی میں گزاریں گے.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔