کوئٹہ ( پبلک نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ انتقال کر گئے۔ عثمان کاکڑ کو گزشتہ روز برین ہیمرج ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سنئیر رہنما صدرعثمان کاکڑ کیا انتقال ہوگیا۔ عثمان کا کڑکو گزشتہ روز برین ہیمرج ہوا تھا۔ عثمان کاکڑ آغا خان ہسپتال کراچی میں زیرعلاج تھے۔
سیکرٹری اطلاعات پشتونخواملی عوامی پارٹی رضا محمد رضا نے کاکڑ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی میں زیر علاج تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینیٹرعثمان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ نہم سب نے مل کر کاکڑ صاحب کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔