کراچی(پبلک نیوز) انٹربینک میں ڈالر62 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 157 روپے سے تجاوز کرگیا. اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 156.89 روپے سے بڑھ کر 157.51 روپے پر بند ہوا. انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قمیتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے. یاد رہے گزشتہ ہفتے کے اختتام میں بھی ڈالر مہنگا ہوا تھا کاروبار کے اختتامی روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 156 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 89 پیسے تک جا پہنچی تھی.