پبلک نیوز: موسیٰ خیل شہر اور گرد ونواح میں زوردار بارش، تیز بارش کے بعد وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث موسم نہایت خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کے زوروں کے درمیان بارش کی انٹری سے مالداروں اور زمنیداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بارش کی وجہ سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔ بارش میں نہانے کے لیے لوگ گھروں سے نکل آئے۔
دوسری جانب دکی کے علاقہ ہوسڑی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی اطلاعات ہیں۔ ہونے والی اس بارش بارش سے نہ صرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا بلکہ موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔