عمران خان کے قتل کا منصوبہ، تھریٹ الرٹ جاری

عمران خان کے قتل کا منصوبہ، تھریٹ الرٹ جاری
انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کیلئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک قاتل دہشتگرد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ حکام نے تمام سیکیورٹی اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔ یہ تھریٹ الرٹ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کی جانب دے جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کو یہ ٹاسک سونپا گیا ہے جو عمران خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کریں‌. ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشتگرد کبھی بھی عمران خان پر حملہ کر سکتے ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس حکام نے سی ٹی ڈی کے تھریٹ الرٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے رواں ماہ اٹھارہ جون کو جاری کیا گیا تھا۔ یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما ممکنہ حملے کے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی گذشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک دہشتگرد کو عمران خان کو قتل کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب دے جاری حالیہ تھریٹ الرٹ کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے قاتل نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی اس میں شامل ہونے کیلئے ان کے سپرد بھی یہ کام کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔