پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گر رہی ہے۔ آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے چار پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 212 روپے سے تجاوز کر گئی۔ خبریں ہیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 215 روپے کا ہو گیا ہے۔ آج صبح انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو روپے چار پیسے کا اضافہ دیئکھا گیا اور امریکی کرنسی ڈالر 212 روپے کی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں اسے پہلی بار 215 روپے تک پہنچتے دیکھا گیا۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ پچیس پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر پہلی بار 210 روپے کی تاریخٰ اور ریکارڈ سطح پر فروخت ہوا تھا لیکن دن کے خاتمے تک ڈالر 209 اعشاریہ 96 پیسے کی سطح آگئی تھی۔ 20 جون کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اس سے قبل جمعہ کو انٹربینک میں بسنز کے اختتام تک ڈالر ایک روپیہ 33 پیسے مہنگا ہو کر 209 روپے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔