نواز شریف کی وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

نواز شریف کی وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
پاکستانی سوشل میڈیا پر صارفین گذشتہ روز پیر سے ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک تصویر پر گفتگو و بحث کررہے ہیں جس کی وجہ اس تصویر کا سیاسی ہونا ہے۔یہ تصویر برطانیہ کی ہے جس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی کو ایک کشتی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ غالباً یہ تصویر برطانوی شہر کیمبرج کی کسی جھیل میں لی گئی ہے اور تصویر میں نواز شریف اور نجم سیٹھی ٹو پیس سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے تعریف، مزاح اور تنقید کا جیسے میلہ لگالیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے حامی اپنے قائد کی تعریفیں جبکہ ان کے ناقدین ان پر تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کچھ ایسے صارفین بھی ہیں جو سابق وزیراعظم کے لباس اور چہرے پر لگے ماسک پر تبصرے کررہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھی یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا ’جلانے کے لیے ماچس کی ضرورت نہیں، یہ تصویر ہی کافی ہے۔‘ ایک اور صارف ملک علی رضا نے لکھا کہ ’ نواز شریف اور نجم سیٹھی 2000 روپے حکومتی امداد لے کر کشتی پر دنیا کے سفر کے لیے روانہ ہوگئے۔‘ صابر شاکر کا اپنےٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میاں صاحب شہباز نے تہاڈے کہن تے وی مینوں PCB دا چئیرمین نئیں بنایا۔ نجم سیٹھی شہباز دی ذرا خوشامد ودھا دے۔میاں جی دا مشورہ صحافی خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو انسان کو نہیں کرنے چاہیئں، اور کچھ حرکتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے کرنے سے پہلے انسان کو اپنے حالات اور تشخص کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ اس تصویر نے نواز شریف صاحب اور نجم سیٹھی صاحب کے تعلقات کے بارے میں مخالفین کے الزامات پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔