منال خان کو کائلی جینرکی انسٹااسٹوری چُرانا مہنگا پڑا

منال خان کو کائلی جینرکی انسٹااسٹوری چُرانا مہنگا پڑا
پاکستانی اداکارہ منال خان نے اپنے سوشل میڈیا پر ٹرے میں سجے پھلوں کی تصویر شیئر کی، جس پر صارفین نے تنقید کے نشتر برسانا شروع کیے اور کہا کہ انہوں نے امریکی ماڈل کائیلی جینر کی تصویر کو اپنی بنا کر پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ منال خان نئے دور کی اداکارہ ہیں جن کے سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں کائیلی جینیر کے مداحوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ تاہم اس تصویر کو انسٹاگرام پر اپنی سٹوری پر لگائی کرنے کے ایک روز بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اس بات کو مزاحیہ انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی تصویروں کو اپنی بنا کر لگانے میں مزا آتا ہے۔ لیکن اس وقت تک سوشل میڈیا پر کئی لوگ ان کی پوسٹ کی گئی تصویر پر تنقیدی بیانات دے چکے تھے۔ مریم بٹ نوٹ نواز نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ “(تصویر شیئر کرنے والے ایپ)پنٹرسٹ سے اٹھا لیتے کوئی تصویر۔” خوشی لووز سٹالز نامی صارف نے لکھا کہ “یہ (تصویر) پوسٹ کرتے وقت منال ٹنڈے کھا رہی تھیں۔”

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔