پبلک نیوز: (محمد شکیل خان) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کا شیڈول آگیا۔ بھارتی ٹیم پاکستان کے کونسے شہر میں کھیلے گی نام سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر آئی سی سی سے مشاورت مکمل کر لی گئی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اگلے ہفتے باقی بورڈز کے ساتھ شیئر کرے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے اپنی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کے ساتھ شیئرکیا تھا، آئی سی سی نے شیڈول پر مشاور ت کے بعد باقی بورڈز کے ساتھ شیڈول شیئرکرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔پاکستان کے بھیجے گئے شیڈول میں آئی سی سی کا تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کا بھیجا گیا شیڈول ہی بھارت ،آسٹریلیا اورانگلینڈ کے ساتھ شیئرکرے گا، نیوزی لینڈ،ساوتھ افریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان کےساتھ شیڈول شیئرکیا جائےگا،چیمپئینز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں منعقد ہو گی۔
شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز لاہور میں کھیلے گی، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے پی سی بی کو اچھے اشارے مل رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے اب تک کسی باضابطہ پلیٹ فارم پر پاکستان نہ آنے کی بات نہیں ہوئی۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دیگر ممالک پاکستان میں شیڈولڈ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند ہیں۔ باقی ممالک کی رضامندی کی وجہ سے بھارت کے لیٹ انکار مشکل ہو جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی لاہور میں ہی رکھا گیا ہے۔