علی امین گنڈاپورکی عمران خان سےملاقات،بڑےفیصلے

علی امین گنڈاپورکی عمران خان سےملاقات،بڑےفیصلے
کیپشن: عمران خان سےملاقات کیلئے علی امین گنڈاپوراڈیالہ جیل پہنچ گئے

ویب ڈیسک: عمران خان سے ملنے کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچے اور ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات  کی۔علی امین گنڈا پور گیٹ 5سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو ئے۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہوگئی۔علی امین گنڈا پور ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پارٹی امور اور صوبے کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔

Watch Live Public News