ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈیوڈ ملان نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے بلے ڈویود ملان نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انگلش بلے باز ڈیوڈ ٹی ٹوئٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انھوں نے 24 اننگز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ بابر اعظم کے پاس تھا۔

بابر اعظم اپنے تیز ترین ایک ہزار رنز 26 اننگز میں مکمل کیے تھے۔ یہ ریکارڈ ان کے کریٹ پر تب تک رہا جب تک ملان نے 24 اننگز میں یہ سنگ میل عبور نہیں کر لیا۔ بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے ملان نے 46 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ پانچویں ٹی 20 میں انگلینڈ کو تو شکست ہو گئی لیکن ملان کے نام ایک بین الاقوامی ریکارڈ آ گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔