بہت خوش ہوتے ہوئے بھی آنکھیں نم کیوں ہو جاتی ہیں؟

بہت خوش ہوتے ہوئے بھی آنکھیں نم کیوں ہو جاتی ہیں؟
لاہور: (ویب ڈیسک) آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب بھی ہم بہت خوش ہوتے ہیں تو کئی بار ہنستے ہوئے ہماری آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں آنسوؤں کے پیچھے کی سائنس، ایسا کیوں اور کیسے ہوتا ہے؟ اسے عام زبان میں خوشی کے آنسو بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن آپ شاید آنسوؤں کے پیچھے سائنس نہیں جانتے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہنستے ہوئے آنسو نکلنےکی 2 وجوہات بتائی گئی ہیں۔ اس میں پہلی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جب ہم کھل کر ہنستے ہیں تو ہمارے چہرے کے خلیے بے قابو ہو کر کام کرنے لگتے ہیں۔ جب ایسا ہوتا ہے تو ہمارے آنکھوں کے غدود کا دماغ کا کنٹرول بھی ختم ہو جاتا ہے اور آنسو نکل آتے ہیں۔ اس کی دوسری وجہ یہ خیال کی جاتی ہے کہ زیادہ ہنسنے کی صورت میں انسان جذباتی ہو جاتا ہے۔ زیادہ جذباتی ہونے سے چہرے کے خلیوں پر اضافی دباؤ پڑتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے آنسو نکل جاتے ہیں۔ ایسا کرنے سے ہمارا جسم آنسوؤں کے ذریعے اپنے تناؤ کو متوازن کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ دراصل، یہ سارا عمل ہر شخص کے لیے مختلف ہو سکتا ہے۔ بہت سے لوگ کم روتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ بہت جلد جذباتی ہو جاتے ہیں۔ نیز، عورت یا مرد ہونے سے بھی اس سارے عمل میں فرق پڑتا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خواتین مردوں سے زیادہ جذباتی ہوتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں خواتین کے ہنستے ہوئے رونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ بالٹی مور کی یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ماہر نفسیات رابرٹ پروین کے مطابق کم وبیش جذباتی ہونے میں ہارمونز کا بڑا کردار ہے۔ رابرٹ پرووائن کے مطابق دماغ کا وہ حصہ جو ہنسنے میں سرگرم ہوتا ہے وہ بھی جب ہم روتے ہیں تو متحرک ہو جاتا ہے۔ مسلسل ہنسنے یا رونے کی صورت میں دماغی خلیات پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے۔ ایسی حالت میں جسم میں کورٹیسول اور ایڈرینالین نامی ہارمونز خارج ہوتے ہیں۔ یہ ہارمونز ہنستے یا روتے ہوئے جسم میں مخالف ردعمل کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ہنسنے اور رونے پر خوشی کا پہلا آنسو دائیں آنکھ سے اور غم کا پہلا آنسو بائیں آنکھ سے نکلتا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔