ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے غیر ویکسین شدہ افراد کو مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ اس سے متعلق ایک پیغام جاری کیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ مملکت میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے یہی وجہ ہے کہ غیر ویکسین شہد افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جو اب تک کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ہیں اور ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ انھوں نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جول نہ کیا ہو۔