ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ، پشاور ، اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ کوہاٹ، صوابی، کوئٹہ، راولپنڈی ، بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار، کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 7 ریاکرڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے خوف سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ۔ پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا ہدایات جاری کر دیں ،ڈی جی پی ڈی ایم نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے. ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ پی ڈی ایم اے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ شہری نقصانات کی اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔