آرٹیکل 126کےتحت حکومت9 ماہ کابجٹ پیش نہیں کرسکتی،احمدخان بھچر

 آرٹیکل 126کےتحت حکومت9 ماہ کابجٹ پیش نہیں کرسکتی،احمدخان بھچر
کیپشن:  آرٹیکل 126کےتحت حکومت9 ماہ کابجٹ پیش نہیں کرسکتی،احمدخان بھچر

پبلک نیوز:نامزد اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر  نے کہا ہے کہ  آرٹیکل 126کےتحت 9 ماہ کا بجٹ پیش ہی نہیں کر سکتے، رمضان نگہبان پیکج کا ایک بیگ اٹھا کر تصویر بنا رہے ہیں،ہم کوشش کریں گے حکومت بجٹ پاس نہ کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق نامزد اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ایسی حکومت ہے جس کا مینڈیٹ نہیں ہے،آرٹیکل 126کےتحت 9 ماہ کا بجٹ پیش ہی نہیں کر سکتے،اس حکومت کے پاس تو 4 ماہ کے بجٹ کااختیارتھا،موجودہ دور فسطانیت کا دور ہے،صاف ستھرا پنجاب پر عمل درآمد زیرو ہے۔

نامزد اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے مزید کہا کہ رمضان نگہبان پیکج کا ایک بیگ اٹھا کر تصویر بنا رہے ہیں،ہم کوشش کریں گے حکومت بجٹ پاس نہ کر سکے۔

دوسری جانب رانا آفتاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں پیش کیے گئے بجٹ پر بحث ہوگی،یہ بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے اس میں غریب کے لیے کچھ نہیں،بجلی اور گیس پر کتنا پیسہ اکٹھا کر لیا،ایک ارب کا آٹا دے کر کیا کر لیا ہے۔

رانا آفتاب نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات مل نہیں رہی،ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔