پاکستان کے 5 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے 5 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 5 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی جانب سے مرتب کردہ پولیو پازیٹو سیوریج کے نمونوں کی تکنیکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پانچ شہروں کراچی، پشاور، کوئٹہ، چمن اور مستونگ سمیت سیوریج کے 9 نمونوں میں وائرس پایا گیا۔

یہ نمونے 21 سے 27 فروری تک لیے گئے تھے اور ان میں وائلڈ پولیو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ذرائع نے این آئی ایچ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی ساؤتھ اور کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔پشاور میں یہ وائرس شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج میں پایا گیا جب کہ کوئٹہ کے سیوریج میں وائرس پایا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو وائرس کے دو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

16 مارچ کو ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ وائرس پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بڑے شہروں کے سیوریج میں پایا گیا تھ

Watch Live Public News