کمپیوٹر کو انسانی دماغ میں چپ سے جوڑنے کا تجربہ کامیاب

کمپیوٹر کو انسانی دماغ میں چپ سے جوڑنے کا تجربہ کامیاب

ویب ڈیسک: کمپیوٹر کو انسانی دماغ میں چپ سے جوڑنے کا تجربے نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ہاتھ پاؤں سے مفلوج شخص اپنے دماغ میں لگی چپ کے زریعے شطرنج کھیلنا شروع کر دی۔  

ایلون مسک کی نیورالنک ٹیکنالوجی کمپنی نے  نولانڈ آرباؤ کے دماغ میں پہلی کمپیوٹر چپ لگائی تھی۔ ان کی اس نئی ایجاد نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ 

نیورالنک ڈیوائس سے صارف اپنے خیالات کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر،کی بورڈ اور کرسر کو کنٹرول کرتا ہے۔  

29واضح رہے کہ   8سالہ آرباؤ  سال قبل غوطہ خوری کے ایک حادثے کا شکار ہو کر مفلوج ہو گیا تھا۔

آرباؤ کا کہنا تھا کہ اس نئی ٹیکنالوجی نے اس کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے ۔