(ویب ڈیسک ) ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 105 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے غیر ملکی ذخائر 8,017.9 ملین ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے غیر ملکی ذخائر 5,372.8 ملین ڈالر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13,390.7 ملین امریکی ڈالر پر ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔