چمن(پبلک نیوز) ساجد مہمند روڈ پر جے یو آئی نظریاتی کے رہنما قادر لونی کے گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا چمن کے علاقے شہید ساجد خان مہمند روڈ پر ہوا، ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا جےیوآئی نظریاتی کےصوبائی امیرمولانا عبدالقادرلونی کےگاڑی کےقریب ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا،جسے موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا خوش قسمتی سے دھماکے میں جےیوآئی نظریاتی کےصوبائی امیرمولانا عبدالقادرلونی محفوظ رہے۔