پاکستان میں مہنگائی سے لوگوں کی قوت خرید میں 38 فیصد کمی ہوگئی

پاکستان میں مہنگائی سے لوگوں کی قوت خرید میں 38 فیصد کمی ہوگئی
لاہور: عالمی بینک نے فوڈ سیکورٹی رپورٹ جاری کر دی ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی سے لوگوں کی قوت خرید میں 38 فیصد کمی ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں میں 11 ماہ کے دوران 47 فیصد اضافہ ہوا، تباہ کن سیلاب سے گندم سمیت بنیادی اشیا کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 60 لاکھ افراد کو قحط کی صورتحال کاسامناہے، افغانستان میں ہر 10 میں سے 9 خاندانوں کیلئے خوراک ناکافی ہے، یومیہ 2 کروڑ افغان شہری اپنے اگلے کھانے کے انتظام سے لاعلم ہیں، افغانستان کی 67 فیصد آبادی، یعنی 2 کروڑ 80 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں بھی خوراک 60 فیصد مہنگی ہونے سے 32 فیصد گھرانوں کو غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ بنگلہ دیش میں خوراک 8.1 فیصد مہنگی ہوگئی ہے جو 33 سال کی بلند ترین شرح ہے، نیپال میں دالوں، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔