اکسانے، نعرے لگانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا، وزیر اعظم

اکسانے، نعرے لگانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والے بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ، اکسانے، نعرے لگانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں لا اینڈ آرڈر پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اہم سیاسی شخصیات اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو عمران خان کے حکم پر اس کے جتھوں نے دہشت گردی کی، عمران نیازی نے وہ کر دکھایا جو 75 سال میں دشمن نہ کرسکا تھا، 9 مئی کے واقعات ہمیں ہمیشہ ذہنی کوفت میں مبتلا رکھیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے مقدمات قانون کے مطابق فوجی عدالت میں چلیں گے اور سویلین تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے کیسز انسداد دہشت گردی عدالت میں چلیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والے بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے ، اکسانے، نعرے لگانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔