پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کھلاڑیوں کے لئے نیا ٹورنامنٹ لانے کا پلان

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کھلاڑیوں کے لئے نیا ٹورنامنٹ لانے کا پلان
کیپشن: Pakistan Cricket Board
سورس: publicnews

 (لاہور) محمد شکیل خان: پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کھلاڑیوں کے لئے نیا ٹورنامنٹ لانے کا پلان کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں  کے لئے پانچ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹس کا پلان کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹس میں چار روزہ اور ٹی ٹوئنٹئ ٹورنامنٹس شروع کیے جائیں گے ،5 سابق کرکٹرز  ٹورنامنٹس میں شامل 5 ٹیموں  کی نگرانی کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ ٹیمیں دو سال کی بنیاد پر سابق کرکٹرز کے حوالے کی جائیں گی ، ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کا مقصد ٹاپ  پرفارمرز کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچانا ہے،   ڈومیسٹک کرکٹ میں  پرفارم  کرنےوالے کھلاڑیوں کے لئے قومی ٹیم میں آنے کےمواقع دینا ہے۔ 

 ان پانچ ٹیموں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز شامل نہیں ہوں گے ،  ان ٹورنامنٹس میں ہر شعبے کے پانچ پانچ کھلاڑیوں کی فہرست  بنائی جائے گی ، یہ پرفارمرز پاکستان شاہینز اور قومی ٹیم کے بیک  اپ کے لیے تیار ہوں گے ،  ان ٹورنامنٹس کی مدد سے بنچ اسٹرنتھ کو مضبوط بنانے کا موقع بھی ملے گا۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان ٹورنامنٹس کی پاکستان سپر لیگ کی  طرز پر تشہیر کیا جائے گی ، پی سی بی ان ٹورنامنٹس کا ڈومیسٹک کرکٹ کا ایک فیس بنانے کا خواہشمند ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔