کراچی: گلگت میں کمسن بچی کو آن لائن جنسی ہراساں کرنے میں ملوث دو ملزمان کراچی سے گرفتار کر لئے گئے۔
ایف ائی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گلگت کی فیڈرل بی ایریا کراچی میں کاروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں علیان شیر اور جنید کریم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے میں ملوث ہیں ، ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں شعیب نواز نامی ملزم کو پہلے ہی گرفتارکیا جا چکا ہے۔ ملزمان نے متاثرہ بچی کے والد کو ویڈیوز ایڈیٹ کرکے بلیک میل بھی کیا۔
ایف ائی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کرکے،مزید کارروائی جاری ہے۔