بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں کیا اہم مطالبہ کیا؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں کیا اہم مطالبہ کیا؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
کیپشن: Barrister Gohar Khan's statement
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کے حوالے سے کہا کہ وہ منی ٹریل دیں ، شہباز شریف اور آصف زرداری اپنی منی ٹریل فراہم کریں اور قربانی دیں ۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر گوہر علی خان نےمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقات میں سیاسی اور قانونی معاملات پر بات ہوئی ہے ،این اے 148 کے انتخابات پر تشویش کا اظہار کیا ،این اے 148 میں ہونے والے انتخابات پر الیکشن کمیشن ناکام رہا ۔
قانون پاس کروایا گیا تھا کہ 50 کروڑ سے زائد منی لاڈرنگ کو نہیں دیکھ سکتی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کی بات پر حیرت ہوئی کہ قوم قربانی دے ، شہباز شریف اور آصف زرداری اپنی منی ٹریل فراہم کریں اور قربانی دیں ،پنجاب میں ہتک عزت والے قانون کی بانی پی ٹی آئی خے مخالفت کی ہے ۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت اب لوگوں کو زبان کو بند کرنا چاہتی ہے ،پاکستان تحریک انصاف ہتک عزت کے قانون کی مخالفت کرتی ہے۔
حلقہ این اے 148 سے ہمارے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک کو آر او آفس میں جانے نہیں دیا گیا ،حلقہ این اے 148 کے انتخابات میں فارم 47 والا کام کیا گیا۔

Watch Live Public News