پنجاب میں ڈینگی سے مزید 6 افراد جاں بحق

پنجاب میں ڈینگی سے مزید 6 افراد جاں بحق
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی سے پنجاب میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 118 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 279 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے،217 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 14اور گوجرانوالہ سے 12 مریض سامنے آئے ۔ پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے کیسزکی تعداد 23,576 ہو چکی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 4535 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد میں رواں سیزن کے دوران اب تک 19 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ جاں بحق افراد میں شہری علاقوں کے 6 جبکہ دیہی علاقوں کے 13 افراد شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے وارجاری ہیں۔ ایک روز میں مزید77 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر اسپتال جا پہنچے، صوبے میں متاثرہ افرادکی تعداد 9 ہزار 969 تک پہنچ گئی، رواں سیزن میں9 مریض ڈینگی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔