لاہور ( پبلک نیوز) آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ترجمانآئل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 25 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ترجمان ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات منظوری نہ ہونے پر ہڑتال کا اعلان کررہے۔ کشمیر گلگت بلتستان میں بھی پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے اس سے قبل 5 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا تاہم ہڑتال کی کال وفاقی وزیرحماداظہر اور سیکرٹری پیٹرولیم سے ملاقات کے بعد واپس لی گئی تھی۔ پیٹرولیم مصنوعات پرڈیلرزمنافع بڑھانے کی حکومتی یقین دہانی پرہڑتال کی کال واپس لی تھی۔