اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس جیل ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے 29 اگست کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں کیا جاسکتا ہے، قانون کے مطابق جیل ٹرائل ان کیمرہ یا اوپن ہوسکتا ہے۔ عدالت نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا 29 اگست کو نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 13 نومبر کو کابینہ منظوری کے بعد جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کا ماضی پر اطلاق نہیں ہوگا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔