الیکشن کمیشن نے فلور کراسنگ پر عادل بازئی کو نااہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن نے فلور کراسنگ پر عادل بازئی کو نااہل قرار دیدیا

(ویب ڈیسک ) ایم این اے عادل بازئی کی نااہلی کے لیے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔

الیکشن کمیشن  میں   عادل بازئی نااہلی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے نااہلی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔

الیکشن کمیشن نے فلور کراسنگ پر عادل بازئی کو نااہل قرار دے دیا ۔ الیکشن کمیشن  نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ   عادل بازئی نے کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا ، چند روز بعد عادل بازئی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا ۔

دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل نے ن لیگ میں شمولیت کے بیانی حلفی کو جعلی قرار دیا تھا ۔

واضح رہے کہ فنانس بل اور آئینی ترمیم میں ووٹ نہ ڈالنے پر نواز شریف کی جانب سے نااہلی کا ریفرنس جمع کروایا گیا تھا ، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا ۔

یاد رہے کہ   عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوسری طرف عادل بازئی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میری نظر میں یہ نشست عمران خان پر قربان کرنے کے  لیے کچھ نہیں ہے۔

Watch Live Public News