انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ خیال ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ناہل قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ہیں، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔Election commission of Pakistan has found Imran Khan guilty of corrupt practices. He now stands disqualified. He who would spread lies about alleged corruption of his political opponents has been caught red handed.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 21, 2022
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے، عمران خان اب نااہل ہیں۔