(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس تعیناتی کے لئے پارلیمان کی کمیٹی کے لئے نام فائنل کرلیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیف جسٹس کے ناموں پر مشاورت کے عمل میں شریک ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر خان اور صاحبزادہ حامد رضا کانام دیا گیا ہے جبکہ سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کا نام کمیٹی کیلئے دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مشاورت کے بعد نام اسپیکر کو دئیے گئے۔
واضح رہے کہ اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں سے کمیٹی کے لئے نام مانگے تھے۔
چیف جسٹس تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے لیے مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے نام سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کمیٹی کے لیے نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے احسن اقبال، خواجہ محمد آصف اور شائستہ پرویز ملک کے نام دئیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے سینیٹ سے اعظم نزیر تارڑ کا نام تجویز کر دیا ہے۔