اسلام آباد(پبلک نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا حکومت نے ن لیگ کے لیے دوہرا معیار بنا رکھا ہے.
اسلام آباد میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے کہا وہ وزیر جو روبوٹ کی طرح تقریریں کرتا ہے، اس نے الزام لگایا تھا کہ میں نے ملتان سکھر موٹروے پہ 70ارب روپے کا کمشن لیا ہے دوسال ہوگئے ہیں میں انتظار کررہا ہوں کہ وہ کیس کس عدالت میں داخل ہوا ہے 70ارب روپے کی انکوائری کا کیا بنا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ سٹیڈیم جس کے بارے مصباح الحق نے کہا تھا کہ میں دبئی کے سپورٹس کمپلیکس دیکھ کر دعا کیا کرتا تھا کہ پاکستان میں ایسے منصوبے کب لگیں گے مجھے نارووال آکے پتہ چلا کہ یہ تو بن چکے ہیں.آج اس سٹیڈیم کا یہ حال کردیا گیا ہے کہ وہاں چار چار فٹ گھاس اُگی ہوئی ہے.
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حکومت پاکستان کے اداروں پہ حملہ آور ہوکے بدترین کھیل کھیل رہی ہے کیونکہ ڈسکہ میں جو دن دیہاڑے عوام کے ووٹوں پہ ڈاکہ ڈالا گیا تھا اسکی رپورٹ آنے والی ہے فارن فنڈنگ کیس کمیٹی اپنی کاروائی مکمل کرچکی .یہ حکومت پاکستان کے اداروں پہ حملہ آور ہوکے بدترین کھیل کھیل رہی ہے کیونکہ ڈسکہ میں جو دن دیہاڑے عوام کے ووٹوں پہ ڈاکہ ڈالا گیا تھا اسکی رپورٹ آنے والی ہے فارن فنڈنگ کیس کمیٹی اپنی کاروائی مکمل کرچکی ہے.@betterpakistan pic.twitter.com/IDIJTo2Yne
— PML(N) (@pmln_org) September 21, 2021