’کوئی نہیں جانتا افغانستان اب کہاں جائے گا‘

’کوئی نہیں جانتا افغانستان اب کہاں جائے گا‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پڑوسی ممالک سے مشاورت کے بعد کریں گے.

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان ایک جامع حکومت تشکیل دیں گے، افغان سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا،ہمیں اس خونریزی کا خدشہ تھا جو سوویت کے بعد کے افغانستان میں دیکھی گئی، ہم نے نہیں سوچا تھا کہ طالبان فوری طور پر کنٹرول سنبھال لیں گے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ طالبان پشتون آبادی والے علاقوں پر قبضہ کر لیں گے،خدشہ تھا کہ قبضے سے خانہ جنگی شروع ہو جائے گی،آگے کیا ہوگا،ہمیں بہت زیادہ فکر کرنے کی ضرورت ہے، سچ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ افغانستان اب کہاں جائے گا،افغانستان میں ابھی جامع حکومت نہیں بن سکی.

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کوساتھ لےکرچلنےسےافغانستان میں پائیدارامن ممکن ہوگا،20سال کی جنگ کے بعد طالبان سے اتنی جلدی توقعات رکھنا درست نہیں، طالبان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کو مرحلہ وار قومی دھارے میں شامل کریں گے،افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ کا خاتمہ اچھی خبر ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔