عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس، فیصلہ اکتوبر میں آنے کا امکان

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس، فیصلہ اکتوبر میں آنے کا امکان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ اکتوبر کے شروع میں آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس 4اگست کو اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن بھجوایا تھا، یہ ریفرنس آرٹیکل 62 ون اورآرٹیکل 63اے کے تحت بجھوایا گیا تھا،الیکشن کمیشن کےپانچ رکنی فل بینچ نے گزشتہ ماہ سماعت شروع کی تھی اور 19ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سماعت کی گئی تھی جسٹس(ر)اکرام اللہ ، نثار درانی،شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ بھی بنچ میں شامل تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں فیصلے کا قوی امکان ہے۔ خیال رہے کہ عمران خان پر توشہ خانہ سے خریدے گئے کروڑوں روپے کے اثاثے ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔