کے پی حکومت کا بڑا اقدام،ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ

کے پی حکومت کا بڑا اقدام،ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پولیس ، زراعت، معدنیات اور ریسکیو شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں پولیس اور پی ڈی ایم اے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں تک ڈرون ٹیکنالوجی کو توسیع دی جائے۔ وزیر اعلی ٰ کے پی محمود خان نے کہا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی اور اس کے ذریعے پٹرولنگ سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے گا۔ وزیر اعلی ٰ کے پی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ مؤثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈرونز کے ذریعے ریسکیو آپریشنز میں بھی خاطر خواہ بہتری ممکن ہوگی۔ وزیر اعلی ٰ محمود خان کو بریفنگ دی گئی کہ ڈرون ٹیکنالوجی منصوبے کے ابتدائی تخمینہ کی لاگت 50 کروڑ روپے ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے منصوبے کا اجراء کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔