میٹرو بس سروس کو کروڑوں روپے جرمانہ

میٹرو بس سروس کو کروڑوں روپے جرمانہ

لاہور (پنلک نیوز) ناقص سروس اور عوامی شکایات کی روشنی میں پنجاب کے بڑے شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو کروڑوں روپے جرمانہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے صوبے کے تین بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو 13 کروڑ 26 لاکھ روپے جرمانہ کیا ہے۔ یہ جرمانہ ناقص سروس، مقررہ تعداد سے کم گاڑیاں چلانے،عوامی شکایات اور غیر معیاری سروس پر کیا گیا۔

سب سے زیادہ 10 کروڑ 65لاکھ روپے کاجرمانہ لاہور میٹرو بس سروس کو کیا گیا۔ ملتان میٹرو بس سروس کو ایک کروڑ 87 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ راولپنڈی میٹرو بس سروس کو 74لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔