پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی

پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی
کیپشن: پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کو ایک مرتبہ پھر جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ این او سی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف اب 8 ستمبرکو جلسہ کرے گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے کا این او سی انتظامیہ کی جانب سے منسوخ کردیا گیا تھا جس کے خلاف پی ٹی آئی نے پہلے تو بھرپور احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم اب چیئرمین پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر آج ہونے والے جلسے کی منسوخی کا اعلان کردیا ہے۔ 

انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ سرکار ی نوٹی فیکیشن میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا،8 ستمبر کو انتظامیہ  جلسے کو سیکورٹی فراہم کرے گی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کرینگے،لوگ شام چار بجے اکھٹے ہونگے، اور 7 بجے ختم کرنا ہوگا۔یہ جلسے کی انتظامیہ کی ڈیوٹی ہوگی کہ جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائے۔

انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ 8 ستمبر کو کارکنان کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کیساتھ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Watch Live Public News