ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا8ڈالر کی کمی سے 2504ڈالر پرآگیا ہے۔