الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو پرعائد جرمانہ ختم کر دیا

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو پرعائد جرمانہ ختم کر دیا
کراچی (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر 6 رہنماؤں پر عائد جرمانہ ختم کر دیا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا کیس نمٹا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کوئی فیصلہ دیا نہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا، بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر فریقین نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر پر جرمانہ ختم کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، سعید غنی اور مراد علی شاہ سمیت دیگر پر 50 ہزار فی کس جرمانہ عائد کیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔