پی ایس ایل 6: تھیلیسیمیا کے بچوں نے بھی گانا جاری کر دیا

پی ایس ایل 6: تھیلیسیمیا کے بچوں نے بھی گانا جاری کر دیا

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لئے تھیلیسیمیاکے بچوں کا بھی جنون، عمیر ثناء فاونڈیشن نے تھیلیسیمیا بچوں کے ہمراہ پی ایس ایل 6 کا نیا سانگ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے گانے میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت تھیلیسیمیا کے بچوں نے شاندار پرفارم کیا ، گانا کراچی کی قدیم بستی لیاری کی گلیوں میں فلمایا گیا۔ مقامی ہوٹل میں گانے کی اجراءکی تقریب ہوئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اسد شفیق، سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد، اداکار ایاز خان اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

 ?

عمیر ثناء فاونڈیشن کے سربراہ ثاقب انصاری نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے بچوں نے گانے کے ذریعے کرکٹ سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ سینئر صحافی اور معروف اینکرپرسن فواد خورشید تھیلیسیمیاکے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں ہیروقراردیا۔ انھوں نے کہا کہ انتھک محنت اور کاوشوں کے بعد شاندار پی ایس ایل سانگ ایک سال میں مکمل ہوا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔