چیف جسٹس کا 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس

چیف جسٹس کا 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے 2 صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق اخود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ چیف جسٹس کے از خود نوٹس کی سماعت کل ہوگی۔ ازخود نوٹس رجسٹرار کی جانب سے موصول ہونے والے نوٹ پر لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ علم میں لایا گیا کہ 2 صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے از خود نوٹس کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔