’27 فروری کوکراچی کی جانب مارچ کریں گے، پیپلزپارٹی سے راستے میں ملاقات ہوگی‘

’27 فروری کوکراچی کی جانب مارچ کریں گے، پیپلزپارٹی سے راستے میں ملاقات ہوگی‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پچھلے 2 سالوں میں معاشی استحکام کی کوشش کی پھر بھی معیشت کی بہتری کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں اب بہتری آرہی ہے۔ غافل نہیں، مہنگائی کا مکمل ادراک ہے۔ دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ بلاول بھٹونے27 فروری کو مارچ کا اعلان کیا ہے۔ ہم بھی 27 فروری کوکراچی کی جانب مارچ کریں گے۔ پیپلزپارٹی سے انشااللہ راستے میں ملاقات ہوگی۔ جنوبی پنجاب کے34ممبران اسمبلی پی ٹی آئی سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا پیسہ صرف جنوبی پنجاب پرخرچ ہوگا۔ عمران خان سے مشاورت کے بعد شہبازشریف، بلاول بھٹو کو خط لکھا۔ ہم صوبہ کے حوالے سے کوئی کریڈٹ نہیں لینا چاہتے۔ ہم نے عملی اقدامات کر دئیے اگلے معاملات میں آپ کی مشاورت ضرور ی ہے۔ دونوں سیاسیی جماعتیں جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے سیاست نہ کریں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل کا حال گفتگو سے نہیں مشاورت سے ہوگا۔ ہم چاہتےہیں کہ بلدیاتی انتخابات ہوں اور اختیارات نچلی سطح پر آئیں۔ سندھ میں اپوزیشن اورسیاسی جماعتوں نے بلدیاتی نظام کو مسترد کردیا ہے۔کورونا کی پانچویں لہر آئی ہے اور شرح بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا احساس ہے، مہنگائی کے مسئلے پر غافل نہیں ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ عمران خا ن نے تنظیم نو کا آغاز کیا اور خسرو بختیار کو ذمہ داری سونپی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں بے اختیار بلدیاتی نظام لا نا چاہ رہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔