ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا سڑکوں پر آنے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا سڑکوں پر آنے کا اعلان
کراچی : کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ تمام دروازے کھٹکھٹا لئے، اب عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔ ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 50 سال سے دھاندلی ہو رہی ہے، پری پول رگگنگ کے ذریعے کراچی اور حیدرآباد کو کسی اور کا شہر ثابت کرنے کی سازش کی گئی، ہم نے انتخابات سے دستبردار ہو کر اس سازش کو ناکام بنا دیا،ہم حتمی جدوجہد کی صف بندی ہو رہی ہے، یہ صف بندی بھی مکمل ہو چکی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس بوسیدہ گلے سڑے جاگیردارانہ نظام کو جمہوریت ماننے سے انکار کرتے ہیں ، فیصلہ کیا ہے، ایوانوں، عدالتوں، سیاسی میدان میں اپنی آواز بلند کر چکے،اب عوام کو ساتھ لے کر سڑکوں پر آ کر اس جدوجہد کو آخری مرحلے میں داخل کیا جائے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ دھاندلی ثابت شدہ ہے، حیدرآباد کے نتائج آ گئے ہیں؟، کتنے دن ہو گئے، کراچی کے بھی نہیں ہوئے، اب سیاسی جوڑ توڑ فیصلہ کرے گا کون میئر ہو گا؟ ، عوام کے امنگوں مینڈیٹ کے ذریعے نہیں ہو گا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو ہم قبول نہیں کریں گے، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی یہ جانتے ہوئے پری پول رگگنگ ہوئی انہوں نے اپنی خاطر الیکشن لڑا، ہم نے آپ کی خاطر دستبرداری کا اعلان کیا، یہ ایوان اقدار ہماری ٹھوکر پر رہا ہے، ہم نے آپ کو کراچی ، حیدرآباد کی خیرات دے دی ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ آپ کو پتہ ہے آپ کا اقتدار آخری مرحلے میں داخل ہو گیا، وزارتوں میں رہنا ہماری ضرورت نہیں ہے، ہمارا وزارت میں رہنا حکومت کی ضرورت ہے، ہم دوسروں کی ضرورت پوری کرتے کرتے اپنے قوم کے حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔