ایل ڈبلیو ایم سی نے نئی تاریخ رقم کردی

ایل ڈبلیو ایم سی نے نئی تاریخ رقم کردی
لاہور ( پبلک نیوز) ایل ڈبلیو ایم سی کی نئی تاریخ رقم عید 2021 پر ویسٹ کولیکشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید کے پہلے روز17406 ٹن ویسٹ کولیکٹ کرنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نے پچھلے سال بڑی عید کے پہلے دن کی ریکارڈ ویسٹ کولیکشن16573ٹن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے 2016 کی عید پر ٹوٹل 39171 ٹن، 2017 میں 53000 ٹن اور 2018عید پر 52431ٹن ویسٹ اٹھایا تھا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ عید قرباں 2019میں 54514 ٹن اور 2020پر 55312ٹن ویسٹ کولیکٹ کیا تھا۔ اس عید پر ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن پر 5115کالز ریسیو کی گئی ہیں جو پچھلے 5سال میں سب سے زیادہ ہیں۔ کمپنی کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی سے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں، ابھی کمپنی کا ٹرانزیشن پیریڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صفائی سے جڑے مسائل پر قاپو پا رہے ہیں، آنے والے اوقات میں صورتحال بہتر سے بہترین کریں گے۔ عید پر ریکارڈ ویسٹ کولیکشن ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔ ایمانداری اور دلجمعی سے فیلڈ میں کاجاری رکھیں۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں ہیلپ لائن اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، شکایات کا فوری ازالہ ہی ترجیح ہے۔ حکومت پنجاب اور انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے، عوام بھی تعاون کا تسلسل قائم رکھیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔