موسم خراب، شمالی علاقہ جات جانیوالی متعدد پروازیں متاثر

موسم خراب، شمالی علاقہ جات جانیوالی متعدد پروازیں متاثر
پبلک نیوز: عید کے دوران شمالی علاقہ جات جانے والے سیاحوں کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں۔ گزشتہ چند روز سے خراب موسم کے باعث شمالی علاقہ جات کی متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق اس مناسبت سے 24 جولائی کے روز پی آئی اے کا اپنی تاریخ کا سب سے بڑا شمالی علاقہ جات کا آپریشن ترتیب۔ 24 جولائی بروز ہفتہ پی آئی اے سکردو کی 6 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ دو پروازیں کراچی سے، ایک لاہور، ایک سیالکوٹ، ایک فیصل آباد اور ایک ائیر سفاری پرواز آپریٹ ہوں گی۔ اس کے علاوہ ریگولر آپریشن کے علاوہ دو مزید پروازیں اسلام آباد سے گلگت بھی روانہ ہوں گی۔ خصوصی پروازوں کا مقصد عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی آمد و رفت کو سہولت دینا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔