دیر:جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئےپاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر اداروں کا رسیکیو آپریشن

دیر:جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئےپاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر اداروں کا رسیکیو آپریشن
کیپشن: دیر:جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئےپاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر اداروں کا رسیکیو آپریشن

پبلک نیوز: دیر میں گذشتہ روز جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر اداروں کا رسیکیو آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  دیر کے علاقہ ادینزئی کے جنگلات میں نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر تین کلومیٹر رقبہ پر پھیلی آگ بجھانے کیلئے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ، ریسکیو 1122، پولیس اور لیویز متحرک ہیں،تیز ہوا کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہونے کے باوجود گزشتہ رات ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

پاک فوج کا ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہا ہے، پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر اداروں کے بروقت ریسکیو آپریشن سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا اور کافی حد تک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

  پاک فوج اور دیگر اداروں کی جانب سے دیر کے جنگلات میں لگی ہوئ آگ کو مکمل بجھانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Watch Live Public News