"آج کچھ ہورہا ہے"؟ ہلیری کلنٹن کا نام لیے بغیر ٹرمپ کی سزا پر ردعمل

کیپشن: "Something happening today"? Reacting to Trump's sentence without naming Hillary Clinton

ویب ڈیسک: (علی زیدی)سابق وزیر خارجہ اور خاتون اول ہلیری کلنٹن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا پر ان کا نام لئے بغیر ہی ردعمل دیدیا۔

رپورٹ کےمطابق ہلیری کلنٹن نے کچھ بھی نہیں کہا لیکن بہت کچھ کہہ بھی گئیں۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام تک نہیں لیا۔

ہلیری کلنٹن نے واشنگٹن میں وائٹل وائسز گلوبل فیسٹیول میں  خطاب کے لئے اسٹیج پر پہنچی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا: "آج کچھ ہو رہا ہے؟"

کلنٹن نے 10 سیکنڈ سے زیادہ کے لیے توقف کیا جب سامعین نے خوشی کا اظہار کیا اور تالیاں بجائیں۔

یادرہے ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں دھمکی دی تھی کہ اگر ہلیری کلنٹن صدر منتخب ہوئیں تو وہ جیل میں ڈال دیں گے اور ان کی ریلیوں میں اکثر "لاک اپ" کے نعرے شامل ہوتے تھے۔