ویب ڈیسک:(علی زیدی) ایلون مسک ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کردی ہے۔ جس میں ایلون مسک 209.5 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
انہوں نےفرانسیسی شہری اور فیشن برانڈ سمیت متعدد برانڈز چلانے والے جوبرنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جن کی مجموعی دولت ایلون مسک سے 5.2 ارب ڈالر کم ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ان کی مصنوعی ذہانت کے پروگرام ایکس اے آئی کی مالیت میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ایکس اے آئی کی دولت 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔