لاہور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

لاہور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
کیپشن: A woman gave birth to 4 children at the same time in Lahore

ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری) لاہور میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کی شناخت حنا پطرس کے نا م سے ہوئی ہے۔ جنہوں نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ 

پروفیسر فرید ظفر کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہاں سی سیکشن آپریشن سے ان بچوں کی پیدائش ہوئی۔ بچے اور ماں رو بصحت ہیں۔ ماں اور بچوں کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ 

پروفیسر فرید ظفر کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کو ڈلیوری کے لیے لاہور جنرل ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر خولہ، ڈاکٹر ماریہ اور ڈاکٹر فرح کی ٹیم نے خاتون کی سرجری کی۔ 

چار بچوں کی پیدائش کی خبر سن کر والد خوشی سے نہال ہوگیا۔ ہسپتال عملے کی جانب سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Watch Live Public News