پنجاب بھر میں خسرے کےکیسز میں اضافہ، ایک جاں بحق ،مزید 245 بچے متاثر

پنجاب بھر میں خسرے کےکیسز میں اضافہ، ایک جاں بحق ،مزید 245 بچے متاثر
کیپشن: پنجاب بھر میں خسرے کےکیسز میں اضافہ، ایک جاں بحق ،مزید 245 بچے متاثر

ویب ڈیسک:(سلیمان چودھری) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرے کے کیسز میں اضافہ جاری ہے مزید 245 بچے رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں سب سے زیادہ 45 بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبہ بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 1 بچے کی ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی، خسرے سے ہلاک ہونے والے بچے کا تعلق بھکر سے ہے۔

فیصل آباد اور گجرانوالہ سے 22،خانیوال سے 28 بچے اور رحیم یار خان سے 26 بچوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں سال صوبہ بھر سے خسرے کے 2 ہزار 582 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ شیخوپورہ سے 16، ملتان سے 14 مریض بچے جبکہ چنیوٹ سے بھی 10 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

 محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں خسرے سے متاثرہ مریض بچوں کی تعداد 296 ہو گئی ہے۔ 

طبی ماہرین  کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں،5 سال سے کم عمر بچے خسرے سے زیادہ متاثر ہیں۔علاقے میں کسی بچے کو خسرہ ہو تو بچوں کو دور رکھیں،بچوں کی خوراک بہتر کریں، غذائی آلودگی کا شکار بچوں کے لیے خسرہ جان لیوا ہے۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر