بنگلہ دیش اے ٹیم اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گی

بنگلہ دیش اے ٹیم اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گی

پبلک نیوز: (محمد شکیل خان) بنگلہ دیش اے ٹیم اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران بنگلہ دیش اے ٹیم دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اگست کے مہینے میں ہی بنگلہ دیش کی سینیئر مینز ٹیم  نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ بھی کرنا ہے۔  

دوٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز ملتان اور راولپنڈی میں کرانے کی تجویز ہے۔ 

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔